غزہ (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) غزہ کی پٹی میں ہونے والی ایک عسکری پریڈ کے دوران ایک فلسطینی مزاحمت کار جام شہادت نوش کرگیا۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بدھ کے روز 27 سالہ القسام کارکن حمدی عبدالکریم حجازی فوجی پریڈ کے بعد گھر جاتے ہوئے حادثے میں دم توڑ گیا۔
القسام بریگیڈ نے کارکن کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔