• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home صیہونیزم

جدید صلاحیتوں کے نتیجے میں عرب ممالک اسرائیل کے قریب ہونا چاہتے ہیں: نیتن یاھو

جمعرات 17-01-2019
in صیہونیزم
0
جدید صلاحیتوں کے نتیجے میں عرب ممالک اسرائیل کے قریب ہونا چاہتے ہیں:  نیتن یاھو
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے کہا ہے کہ سبکدوش ہونے والے آرمی چیف جنرل گیڈی آئزنکوٹ عرب ممالک کی فوجی سربراہوں سے ملاقاتیں کرتے رہے ہیں۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق منگل کے روز فوجی کمان کی تبدیلی کی تقریب سے خطاب میں اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عرب حکومتوں کے ساتھ ہماری قربت کے اسباب میں ان ملکوں کی عسکری قیادت کے ساتھ آرمی چیف کی ملاقاتیں بھی شامل ہیں۔ میں نے اسرائیلی آرمی چیف کو کیمروں کے سامنے عرب فوجی سربراہوں سے گلے ملتے دیکھا ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہماری انٹیلی جنس، ٹیکنالوجی اور فیلڈ صلاحیتوں کے نتیجے میں عرب دنیا اور مسلمان ممالک اسرائیل کے قریب ہونا چاہتے ہیں۔ یہ ممالک جانتے ہیں کہ اسرائیل ہمارا دشمن نہیں بلکہ دوست ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم کے بیان پر عرب ممالک کی طرف سے کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا بلکہ مسلسل خاموشی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمار بلند تر مشن اسرائیلی فوج کو خطے کی طاقت ور فورس بنانا جو لمحے کے اندر اندر جنگ کے لیے تیار ہو۔ ہم جتنے طاقت ور ہوں ہمارے پاس امن کے اتنے ہی مواقع ہوں گے۔

خیال رہے کہ حالیہ عرصے کے دوران اسرائیل اور عرب ممالک کےدرمیان تعلقات کے قیام کے حوالے سے اہم پیش رفت دیکھی گئی ہے۔

Tags: آرمی چیفاسرائیلانٹیلی جنستعلقاتٹیکنالوجیعرب ممالکنیتن یاھووزیراعظم
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.