مقبوضہ بیت المقدس (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی ریاست نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں 70 سال قبل قبضے میں لیا تاریخی عرب مقام مسمار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق تاریخی مقام کی تخریب کاری کے تسلسل میں اسرائیلی حکام نے شمالی بیت المقدس میں ’’مودعین‘‘ صیہونی کالونی کے قریب لاجسٹک سینٹر کے قیام کے لیے پرانے تاریخی مقام کی مسماری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تاریخی مصادر کے مطابق یہ تاریخی مقام 1200 سال پرانا ہے جسے فلسطین میں اسلامی دور کی عظمت رفتہ کی یادگار قرار دیا جاتا ہے۔ ’’عرب 49‘‘ویب سائیٹ کے مطابق یہ تاریخی مقام النبی زکریا علیہ السلام کے نام سے موسم ٹیلے پر واقع ہے۔ اس میں متعدد تاریخی عمارتیں موجود ہیں۔
اسرائیلی ماہرین آثار قدیمہ کے مطابق اسلام کے ابتدائی عرصے میں یہ مقام ترقی یافتہ دور کی یادگار ہے۔ اس میں پرانے دور کی پچی کاری اور فن تعمیر کے عمدہ نمونے آج بھی یادگار ہیں۔