مقبوضہ بیت المقدس (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیل کے ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی حکومت کو بدترین مالی خسارے کا سامنا ہے۔ نیتن یاھو کی حکومت جاتے جاتے اسرائیل کو 17 ارب شیکل کے بجٹ خسارے کا تحفہ دے گی۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اخبار ’’اسرائیل ٹوڈے‘‘ کی رپورٹ میں بتایا ہے کہ موجودہ اسرائیلی وزارت خزانہ نے آئندہ سالوں کے لیے بجٹ کی تیاری کا کام چھوڑ دیا ہے۔ اس وقت اسرائیلی حکومت کو 17 ارب 40 کروڑ شیکل خسارے کا سامنا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکومت کو خدشہ ہے کہ جاری مالی سال کے دوران گذشتہ سال کی نسبت اسرائیل کا بجٹ خسارہ پانچ اعشاریہ دو فی صد تک جا پہنچے گا جب کہ اس سے قبل بجٹ خسارے اندازہ دو اعشاریہ نو فی صد لگایا تھا۔