جنین (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی جیل میں قید ایک فلسطینی شہری کی مصائب وآلام سے بھرپور اسیری کے 16 سال مکمل ہونے کے بعد اسیری کا 17 واں سال شروع ہوگیا ہے۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین سے تعلق رکھنے والے 23 سالہ معمر اسعد عبداللہ صباح کو 23 سال قید کی سزا کا سامنا ہے۔
کلب برائے اسیران کے ڈائریکٹر منتصر سمور نے ایک بیان میں بتایا کہ اسیری کے سترہ سال گذرنے کے باوجود اسیر کے بیشتراقارب کو ا س سے ملنے سے محروم رکھا گیا ہے۔
خیال رہے کہ اسیر معمر صباح گردوں کا مریض ہے اور وہ اس وقت صحرائی جیل ’’ نفحہ‘‘ میںقید ہے۔