مقبوضہ بیت المقدس (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی حکام نے مقبوضہ بیت المقدس میں 5 فلسطینی خاندانوں کو مکان خالی کرنے اور اسے صیہونیوں کے حوالے کرنے کا حکم دیا ہے۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بیت المقدس میں فلسطینی اسیران کے اہل خانہ پر مشتمل الائنس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی ’’ایکشن کمیٹی‘‘ نے بیت المقدس کے ’’الصباغ‘‘ خاندان کو مکان خالی کرنے کا حکم دیا ہے۔ مکان میں پانچ خاندان رہائش پذیر ہیں۔ انہیں کہا گیا ہے کہ مکان 23 جنوری تک خالی کرکے اسے صیہونی آباد کاروں کے حوالے کردیا جائے۔
قابل ذکر رہے کہ اسرائیلی سپریم کورٹ نے 15 نومبر 2018ء کو الصباغ اور حماد خاندانوں کی اپیلیں خارج کردی تھیں۔ اس سے قبل الشیخ جراح کے صیہونی آباد کاروں کی طرف سے اسرائیلی عدالت سے کہا گیا تھا کہ وہ مذکورہ عمارت اور اس کی زمین کو نجات یافتہ کرانے کا حکم صادر کرے کیونکہ یہ مکان ان کی مالکانہ زمین پر تعمیر کیا گیا تھا۔ تاہم سپریم کورٹ نے صیہونی آباد کاروں کا دعویٰ مسترد کردیا تھا۔
صیہونی آباد کاروں کا دعویٰ ہے کہ الشیخ جراح کے مقام پر یہ مکان سنہ 1972ء کے بعد فلسطینیوں نے تعمیر کیا۔ یہ اراضی ان کی ملکیت تصور کی جاتی تھی۔