الخلیل (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ مغربی کنارے کےجنوبی شہر الخلیل میں صیہونی آباد کاروں نے ایک معمر فلسطینی کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ اسرائیلی فوج نے صیہونیوں کے تشدد کا نشانہ بننے والے شہری کوگرفتار کر لیا۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقامی سماجی کارکن اور دیوار فاصل و صیہونی آباد کاری کے خلاف قائم قومی کمیٹی کے رکن راتب الجبور نے کہا کہصیہونی آباد کاروں نے 60 سالہ زیاد محمد یونس مخامرہ کو بیر العدکے مقام پر تشدد کا نشانہ بنایا۔ تشدد کے مرتکب صیہونیوں کا تعلق ’’متزبی یائر‘‘ صیہونی کالونی سے تھا۔ انہوں نے یونس مخامرہ کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ اس دوران اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہری کو حراست میں لے لیا۔