• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

مصری انٹیلی جنس وفد کی حماس سربراہ سے ملاقات، درپیش مشکلات پر تبادلہ خیال

ہفتہ 12-01-2019
in غزہ
0
مصری انٹیلی جنس وفد کی حماس سربراہ  سے ملاقات، درپیش مشکلات پر تبادلہ خیال
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مصری انٹیلی جنس حکام پر مشتمل ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد نے گذشتہ شام فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے دورے کے دوران اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ اور دیگر جماعتوں کے قائدین سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں فلسطینی دھڑوں میں کشیدگی کے شکار تعلقات، رفح گذرگاہ کی بندش اور غزہ میں اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مصری وفد نے غزہ کے مغربی علاقے میں قائم اسماعیل ھنیہ کے دفتر میں ان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر حماس کے سیاسی شعبے کے ارکان، اسلامی جہاد کے رہنما، عوامی محاذ اور جمہوری محاذ کی قیادت موجود تھی۔ دوسری جانب مصر سےآئے جنرل انٹیلی جنس کے سیکرٹری میجر جنرل ایمن بدیع اور انٹیلی جنس کے فلسطین کے امور کے انچارج میجر جنرل احمد عبدالخالق موجود تھے۔

ملاقات میں غزہ کی پٹی پر مسلط محاصرے اور اس کے خاتمے کے لیے کی جانے والی کوششوں، غزہ میں فلسطینیوں کے احتجاج، حق واپسی کی تحریک اور رفح گذرگاہ کی بندش کے نتیجے میں غزہ کے عوام کو درپیش مشکلات پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر مصری انٹیلی جنس وفد نے غزہ کی پٹی کی بین الاقوامی گذرگاہ رفح کو کھولنے کی یقین دہانی کرائی۔ دوسری جانب فلسطینی قیادت نے مصری وفد کو فلسطین کی تازہ صورت حال، القدس کو یہودیانے کی صیہونی سازشوں اور غرب اردن میں جاری کریک ڈاؤن سمیت دیگر امور پر بریفنگ دی۔

Tags: اسرائیلاسماعیل ھنیہالقدسانٹیلی جنسحماسرفحصیہونیغرب اردنغزہفلسطینمصر
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.