طولکرم (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) سنہ 1948ء کے مقبوضہ علاقے نتانیا میں ایک فلسطینی مزدور پانچ منزلہ زیرتعمیر عمارت کی چھت سے گر کر ہلاک ہوگیا۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقامی ذرائع نے بتایا کہ 50 سالہ فلسطینی مزدور ایاد سماعیل زیر تعمیر عمارت کی پانچویں منزل میں کام کے دوران گر کر ہلاک ہوگیا۔
متوفی فلسطینی کا تعلق غرب اردن کےشمالی شہر طولکرم کے اللبد قصبے سے ہے۔ فلسطینی شہری کا جسد خاکی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس کے ورثاء کے حوالے کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی ریاست کے ہاں ہرسال درجنوں فلسطینی حادثات کے نتیجے میں جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔