مقبوضہ بیت المقدس (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سال 2018ء کے دوران مختلف حادثات میں 43 صیہونی فوجی ہلاک ہوئے۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی اخبار’’ہارٹز‘‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ گذشتہ برس 9 فوجیوں کی موت خود کشی کے نتیجے میں واقع ہوئی۔ اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں اور حتمی طورپر ان کی موت کے خود کشی کا نتیجہ قرار دینے کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔
مبینہ طور پرخود کشی کے نتیجے میں مرنے والے صیہونی فوجیوں میں سے 8 لازمی فوجی سروس کے تحت کام کررہے تھے۔8 فوجی ملٹری کی سرگرمیوں کے دوران ہلاک ہوئے۔ دو فوجی حادثات، 14 فوجی ٹریفک حادثات، 10 طبیعی موت سے ہلاک ہوئے۔ مرنے والوں میں 27 لازمی سروس میں شامل تھے۔ گذشتہ برس مختلف حادثات کے نتیجے میں 41 فوجی زخمی ہوئے۔