مقبوضہ بیت المقدس (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیل کے داخلی سلامتی کے ادارے ’’شاباک‘‘ کے سربراہ نداف ارگمان نے کہا ہے کہ ایک دوسرے ملک اسرائیل میں انتخابات میں مداخلت کرسکتا ہے تاہم انہوں نے اس ملک کا نام نہیں لیا۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی اخبار ’’یدیعوت احرونوت‘‘ نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ بعض ممالک اسرائیل میں ہونے والے انتخابات میں مداخلت کرسکتے ہیں۔ ایک ملک اس حوالے سے زیادہ سرگرم ہے۔
مسٹر ارگمان کا کہنا تھا کہ ایک دشمن ملک اسرائیل کے انتخابات میں مداخلت کرسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا اور جعلی خبروں اور افواہوں کے ذریعے انتخابات پراثر انداز ہونے کی کوشش کی جائے گی۔
ان کا کہناتھا کہ ہمارے ہاں سوشل میڈیا پر کوئی پابندی نہیں اور لوگوں کو اپنی بات کہنے کی آزادی ہے مگر مخالفین سوشل میڈیا کو اسرائیل میں ہونے والے انتخابات پر اثرانداز ہونے کے لیے استعمال کریں گے۔