• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home صیہونیزم

اسرائیل نے امریکی فوج کے انخلاء کے بدلے وادی گولان پر حمایت مانگ لی

بدھ 09-01-2019
in صیہونیزم
0
اسرائیل نے امریکی فوج کے انخلاء کے بدلے وادی گولان پر حمایت مانگ لی
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) شام سے امریکی فوج کے انخلاء کے اعلان پراسرائیلی حکومت ناراض ہے تاہم اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے امریکا سے اس کا متبادل مانگا ہے۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عبرانی اخبار ’’معاریو‘‘ نے رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے امریکا سے کہا ہے کہ وہ شام سے فوج نکالے مگر اس کے بدلے میں مقبوضہ وادی گولان پر اسرائیل کا قبضہ تسلیم کرے۔

رپورٹ کے مطابق نیتن یاھو نے یہ مطالبہ وائٹ ہائوس تک چند روز قبل پہنچایا ہے جس میں امریکا سے وادی اردن پر اسرائیلی قبضے کی حمایت پر زور دیا گیا ہے۔ اخباری ذرائع کے مطابق گذشتہ ہفتے اسرائیل نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کو یہ پیغام برازیل میں پہنچایا تھا۔

اس کے علاوہ اس موضوع پر اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اور امریکی قومی سلامتی کے مشیر جون بولٹن کے درمیان بھی بات چیت ہوئی۔

جون بولٹن کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں نیتن یاھو نے کہا کہ اگر موسم ٹھیک رہا تو وہ امریکی قومی سلامتی کے مشیر کے ہمراہ مقبوضہ وادی گولان کا دورہ کریں گے۔

خیال رہے کہ اسرائیل نے سنہ 1967ء کی جنگ میں شام کے وادی گولان پرقبضہ کرلیا تھا۔ سنہ 1981ء میں اسرائیل نے وادی گولان کو اپنا حصہ قرار دیا۔ اقوام متحدہ کے ایجنڈے میں وادی گولان متنازع علاقہ تصور کیا جاتا ہے۔

Tags: اسرائیلامریکاانخلاءبرازیلشاممقبوضہنیتن یاھووادی گولانوزیر خارجہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.