الجزائر (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) افریقی ملک الجزائر کی علماء کونسل کی چیئرمین اور ممتاز عالم دین عبدالرزاق قسوم نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کی حمایت نہ کرنے والے لوگوں کی قومیت، وطنیت اور عقیدہ مشکوک ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کی حمایت پرمبنی عرب ممالک کے لیے عالمی تعلقات کی ذمہ داریوں میں سے ایک ہے۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اناطولیہ نیوز ایجنسی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اسرائیلی لیڈروں کا عرب ممالک کے دورے فلسطینیوں کے حقوق کے سودے بازی پرنہیں ہونےچاہئیں۔
علامہ قسوم کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کے حقوق سے بڑھ کر دنیا میں ایسا اور کوئی تنازع نہیں جس کی حمایت کی جائے۔ عرب ممالک کو پہلے فلسطینیوں کے حقوق انہیں دلانا ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہصیہونی زندانوں میں قید فلسطینی ہم سب کے ہیرو ہیں اور ہم کسی صورت میں فلسطینی قوم کے خون سے روگردانی اور ان کی قربانیوں کو فراموش نہیں کرسکتے۔