غزہ (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں سرکاری ٹیلی ویژن چینل کے دفتر میں توڑپھوڑ کے واقعے کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غزہ میں وزارت داخلہ کے ترجمان ایاد البزم نے کہا کہ فلسطین ٹیلی ویژن کے دفتر میں توپھوڑ کا واقعہ قابل مذمت ہے اور اس کی تحقیقات کے لیے تمام ضروری قانونی کارروائی کی جائے گی۔
انہوںنے کہا کہ نامعلوم افراد کا فلسطین ٹی وی میں گھس کر توڑپھوڑ کرنا ناقابل قبول فلسطینی ابلاغی اداروں پر حملوں کے مترادف ہے۔
ادھرفلسطین ٹیلی ویژن چینل کے چیئرمین سلامہ معروف نے بتایا کہ غزہ کی پٹی کے حکام نے دفتر میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں کی جانے والی توڑپھوڑ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
فلسطینی حکومت کا کہنا ہے کہ غزہ میں تخریب کاری اور بدامنی پھیلانی کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ٹی وی چینل کے دفتر میں توڑپھوڑ کے واقعے کی مکمل انکوائری کی جائے گی۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں سرکاری ٹی وی کے دفتر میں نامعلوم افراد نے گھس کر توڑپھوڑ کی تھی۔