• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

نومنتخب فلسطینی نژاد رکن کانگریس نے قرآن کے نسخے تقسیم کیے

ہفتہ 05-01-2019
in خاص خبریں, عالمی خبریں
0
نومنتخب فلسطینی نژاد رکن کانگریس نے قرآن کے نسخے تقسیم کیے
0
SHARES
0
VIEWS

واشنگٹن (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی نژاد امریکی خاتون رشیدہ طلیب نے گذشتہ روز کانگریس کی رکنیت کا حلف اٹھا لیا۔ کانگریس کی رکنیت کی حلف برداری کی تقریب میں رشیدہ طلیب فلسطینی کسانوں کے لباس میں ملبوس تھیں۔ وہ پہلی فلسطینی نژاد خاتون ہیں جنہیں امریکی کانگریس کی رکنیت حاصل کرنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق رشیدہ طلیب نومبر میں امریکا میں ہونے والے کانگریس کے انتخابات کے دوران ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے رکن نامزد کی گئی تھیں۔ کانگریس کی حلف برداری کے بعد انہوں نے کانگریس کے ارکان میں قرآن پاک کے مترجم نسخے تقسیم کیے۔ قرآن پاک کا یہ ترجہ 1734ء میں جارج سوس نے کیا۔ ان کا ترجمہ کردہ نسخہ امریکا کے تیسرے صدر تھامس جیفرسن کو بھی دیا گیا تھا۔

امریکی اخبار ’’ ڈیٹرویٹ فری پریس‘‘ کےمطابق طلیب نے پہلے ہی فیصلہ کیا تھا کہ وہ حلف برداری کی تقریب کے بعد ارکان میں قرآن پاک کےنسخے تقسیم کریں گی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کانگریس کے ارکان میں قرآن پاک کے نسخے تقسیم کرنے کا مقصد ارکان کانگریس کو دین اسلام کے حوالے سے روشناس کرنا ہے۔

حلف برداری کی تقریب سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے رشیدہ طلیب کا کہنا تھا کہ اسے فلسطینی نژاد ہونے پر فخر ہے اور وہ ایک کسان کے لباس میں کانگریس کی رکنیت کا حلف اٹھائیں گی۔

بعد ازاں انہوں نے اپنے انسٹا گرام کے صحفے پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی جس میں انہیں کسان کے لباس میں ملبوس دیکھا جا سکتا ہے۔

Tags: امریکاحلف برداریرکنیتفلسطینقرآنکانگریسکسانوںمیڈیانومنتخب
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.