مقبوضہ بیت المقدس (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی اپوزیشن لیڈر ’’آوی گیبائی‘‘ نے ’’صہیونیت کیمپ‘‘ کو تورٹے ہوئے’’زیپی لیونی‘‘ کی جماعت ’’ھتوعاہ‘‘ کے ساتھ سیاسی شراکت ختم کر دیا ہے۔ انہوں نے آئندہ انتخابات میں آزادانہ حیثیت سے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق زیپی لیونی نے آئندہ اپریل میں ہونے والے انتخابات میں متبادل سیاسی اتحاد کی تلاش شروع کردی ہے۔
ادھر لیبر پارٹی نے زیپی لیونی کو باضابطہ طور پر کہا ہے کہ وہ اس کے ساتھ سیاسی شراکت نہیں کر سکتی۔ زیپی لیونی اسرائیلی کنیسٹ یزحاق ہرٹزوگ کی جگہ کنیسٹ کے اسپیکر کا عہدہ سنبھالیں گی۔
اسرائیل کے عبرانی ریڈیو کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گیبائے نے گذشتہ روز زیپی لیونی اور اپنی پارٹی کے ارکان کا ایک اجلاس منعقد کیا جس میں انہوں نے کہا کہ ہمیں توقع ہے کہ ہم ایک نئی سیاسی شراکت کے ساتھ بہتر انداز میں سیاسی محاذ پر اپنی ذمہ داریاں ادا کر سکیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ملک و قوم کے مفاد میں نئے سیاسی اتحاد قائم کرنا ہوں گے۔ اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم ایک دوسرے سے دور ہو رہے ہیں۔
گیبائی کا کہنا تھا کہ میں نے ہرٹزوگ سے کہا ہے کہ وہ زیپی لیونی کےساتھ سیاسی شراکت کریں مگر دوسری جانب لیونی نے کنیسٹ میں اپنی جماعت کی نشستیں مختص کرنے پر زور دیا ہے۔