• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

فلسطینی عوام عنقریب فیصلہ کن کامیابی سے ہمکنار ہوں گے: سید علی خامنہ ای

پیر 31-12-2018
in خاص خبریں, عالمی خبریں
0
فلسطینی عوام عنقریب فیصلہ کن کامیابی سے ہمکنار ہوں گے: سید علی خامنہ ای
0
SHARES
0
VIEWS

تہران (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) رہبرانقلاب اسلامی سید علی خامنہ ای نے فرمایا ہے کہ فلسطین پوری قوت کے ساتھ ڈٹا ہوا ہے فلسطینی عوام عنقریب فیصلہ کن کامیابی سے ہمکنار ہوں گے۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کے سربراہ زیادہ نخالہ سے ملاقات میں رہبرانقلاب اسلامی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ مسئلہ فلسطین میں توازن کا معاملہ پوری طرح روشن ہے۔ آپ نے فرمایا کہ اگر آپ مزاحمت دکھائیں گے تو کامیابی آپ کے قدم چومے گی بصورت دیگر ناکامی کا منھ دیکھنا پڑے گا۔ رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ خدا کے فضل وکرم سے فلسطین کے عوام تاحال اسرائیلی حکومت کا مقابلہ کر رہے ہیں اور تحریک مزاحمت کامیاب رہی ہے۔ آپ نے فرمایا کہ فلسطینی عوام اور تحریک مزاحمت کی اصل کامیابی یہ ہے کہ وہ غاصب اسرائیلی حکومت جسے عرب فوجیں مل کر شکست نہیں دے سکیں، اسے انہوں نے سخت ہزیمت سے دوچار کیا ہے اور خدا کے حکم سے اس سے بڑی کامیابی فلسطینیوں کو نصب ہوگی۔

رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ اسرائیلی حکومت مزاحمتی تنظیموں کے خلاف پہلی دو جنگوں میں، بائیس روز اور پھر آٹھ روز کے بعد جنگ بندی کی اپیل کرنے لگی تھی جبکہ حالیہ جنگ میں تو محض اڑتالیس گھنٹے کے بعد ہی اس نے جنگ بندی کا مطالبہ کردیا اور یہ غاصب اسرائیلی حکومت کے گھٹنے ٹیکنے کے مترادف ہے۔آپ نے حالیہ برسوں کے دوران فلسطینی عوام کی پے در پے فتح کو ان کی استقامت اور مزاحمت کا نتیجہ قراردیا اورفرمایا کہ جب تک فلسطینی عوام کی تحریک مزاحمت جاری ہے، اسرائیلی حکومت کے زوال کا سلسلہ بھی اسی طرح جاری رہے گا۔

رہبرانقلاب اسلامی نے ایران کے خلاف سامراجی طاقتوں کے بے پناہ دباؤ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ یہ دباؤ بھی ہمیں فلسطین کی حمایت چھوڑنے پر مجبور نہیں کرسکتا ہے۔آپ نے فرمایا کہ فلسطین کی حمایت اسلامی جمہوریہ ایران کا الہی، مذہبی اور عقلانی فریضہ ہے اور ہم اس سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے۔

Tags: اسرائیلانقلاب اسلامیایرانجنگ بندیجہاد اسلامیخامنہ ایفلسطینمزاحمتمسئلہ فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.