رام اللہ (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیل کی فوجی عدالت نے ’’مسکوبیہ‘‘ حراستی مرکز میں قید 66 سالہ فلسطینی اسیرصالح البرغوثی اور ان کے بیٹے عاصف کی قید میں مزید پانچ روز کی توسیع کردی ہے۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کلب برائے اسیران کے مندوب مامون الحشیم نے بتایا کی 66 سالہ اسیر صالح البرغوثی کو ایک انتہائی تنگ وتاریک قید خانے میں ڈالا گیا ہے جہاں ہرطرف کیمرے لگا کر ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔
اسیر عمر البرغوثی کئی خطرناک امراض جن میں امراض قلب بھی شامل ہے کا شکار ہیں۔ ان کی دل کی سرجری کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ شوگر کا بھی شکار ہیں اور وہ روزانہ 12 اقسام کی ادویات استعمال کرتے ہیں۔
اسرائیلی عدالت نے عمر البرغوثی کے بیٹے عاصف کی حراست میں بھی توسیع کی گئی ہے۔ عاصف کا ایک بھائی اسرائیلی فوج کے ہاتھوں شہید کیے گئے فلسطینی صالح کا بھائی ہے۔
خیال رہے کہ عمر البرغوثی 26 سال تک اسرائیلی زندانوں میں قید کاٹ چکے ہیں۔ ان کے بھائی نال البرغوثی 39 سال سے پابند سلاسل ہیں۔