• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

فلسطینی صدر عباس قوم کو تقسیم کرنے کی سازش کر رہے ہیں : محمد نزال

جمعہ 28-12-2018
in حماس
0
فلسطینی صدر عباس قوم کو تقسیم کرنے کی سازش کر رہے ہیں : محمد نزال
0
SHARES
0
VIEWS

بیروت (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے سیاسی شعبے کے رکن اور جماعت کے بیرون ملک شعبے کے انچارج محمد نزال نے کہا ہے کہ پوری فلسطینی قوم اور تمام سیاسی قوتوں کا اس بات پر اجماع ہے کہ صدر عباس کی طرف سے پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا فیصلہ غیرقانونی ، غیرسیاسی اور عوام دشمنی پر مبنی ہے۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق القدس ٹی وی چینل کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں حماس رہنما نے کہا کہ موجودہ حالات میں فلسطینی پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کا فیصلہ غیر دانش مندامہ ہے مگر یہ فیصلہ غیر متوقع نہیں۔ اب محمود عباس کو اس فیصلے کے مضمرات اور نتائج کی ذمہ داری بھی قبول کرنا ہوگی۔ اس فیصلے نے پہلے سے تقسیم فلسطینی قوم میں اختلافات کی خلیج مزید گہری کردی ہے۔ صدر عباس قوم کے ایک سیاسی قائد کے بجائے ایک مخصوص ٹولے کی حیثیت سے نمائندگی کر رہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں محمد نزال نے کہا کہ فلسطین میں شفاف اور آزادانہ انتخابات کی صورت میں صدر عباس کو ایک سیٹ بھی نہیں ملے گی۔ انہوں نے استفسار کیاکہ اگر صدر عباس انتخابات چاہتے تھے تو انہیں پارلیمنٹ تحلیل کرنے کی کیا ضرورت تھی۔ سنہ 2006ء کے پارلیمانی انتخابات کے دوران بھی یہ کہا جا رہا تھا کہ حماس کو شکست اور تحریک فتح کامیاب ہوگی مگراس کے برعکس ہوا۔

ایک سوال کے جواب میں محمد نزال کا کہنا تھا کہ صدر عباس کے فیصلوں سے لگتا ہے کہ وہ ملک میں اختلافات ختم کرنا اور قومی مصالحت کا عمل آگے بڑھانے کے بجائے قوم کو تقسیم کرنے کی سازش کررہے ہیں۔

Tags: انتخاباتبیرون ملکپارلیمانیتحریک فتحتحلیلحماسسیاسی قائدفلسطینفلسطینی صدرفلسطینی قوممحمود عباس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.