مقبوضہ بیت المقدس (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو نے یہودیوں کو خوش رکھنے اور ان کی رضامندی حاصل کرنے کے لیے فلسطینیوں کی اراضی ہتھیانے اور صیہونی آباد کاری کو فروغ دینے کی سازشیں شروع کی ہیں۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی ٹی وی چینل 7 کی رپورٹ کی رپورٹ میں بتایا ہے کہ نیتن یاھو آج بدھ کو غرب اردن کی یہودی قیادت سے ملاقات کریں گے۔ اس ملاقات کامقصد صیہونی آبادکاروں کو خوش رکھنے کے لیے ان کے مطالبات پر غور کرنا ہے۔
عبرانی ٹی وی چینل کے مطابق یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب دوسری جانب گذشتہ ہفتے صیہونی آبادکاروں نے غرب اردن میں تعمیراتی منصوبوں میں سستی برتنے پرحکومت کے خلاف احتجاج کیا تھا۔
آج کے روز ہونے والی ملاقات میں نیتن یاھو اسرائیلی قیادت کو غرب اردن میں صیہونی آباد کاری کرنے اور فلسطینیوں کی مزید اراضی ہتھیانے کی یقین دہانی کرائیں گے۔
ٹی وی چینل کی رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ نیتن یاھو صیہونی آباد کاروں کو کالونیوں میں مزید سہولیات فراہم کرنے اور ان کی تجاوزیر پرغور کرنے کی یقین دہانی کرائیں گے۔
خیال رہےکہ نیتن یاھو نے دو روز قبل ازوقت انتخابات کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ جلد ہی پارلیمنٹ تحلیل کردیں گے۔