• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

اسرائیل مجرم اور دہشت گرد ریاست ہے: ترک صدر

پیر 24-12-2018
in خاص خبریں, عالمی خبریں
0
اسرائیل مجرم اور دہشت گرد ریاست ہے: ترک صدر
0
SHARES
0
VIEWS

انقرہ (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ اسرائیل دنیا کی مجرم اور دہشت گرد ریاست ہے جو فلسطین میں منظم ریاستی دہشت گردی کی مرتکب ہے۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق انہوں نے ایک بیان میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے اس الزام کا جواب دیا جس میں نیتن یاھو نے کہا تھا کہ ایردوآن اور ترک فوج شمالی قبرص میں بچوں کو قتل کررہے ہیں۔

ایردوآن نے نیتن یاھو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم نے غلط دروازے پر دستک دی ہے۔ ایردوآن ظالم نہیں بلکہ مظلوموں کی آواز ہے۔ جہاں تک تمہارا تعلق ہے تو تم ظالم ہو اورتمہاری ریاست دہشت گردی کی مرتکب ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو ترکی پر دہشت گردی کا الزام عائد کرنے سے قبل اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے۔ انسانیت کے خلاف جرائم، قتل عام اوروسیع پیمانے پر تباہی اسرائیلی ریاست کا چلن ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو نے الزام عائد کیا تھا کہ ترکی نے شمالی قبرص پر قبضہ جما رکھا ہے اور اس کی فوج وہاں بچوں کو قتل کر رہی ہے۔ ہمیں وہ اخلاقیات کا درس نہیں دے سکتے۔

اسرائیلی وزیراعظم کی جانب سے ترکی پر قبرص کے معاملے میں تنقید کے بعد ترکی میں سوشل میڈیا پر شدید رد عمل سامنےآیا ہے۔ ترک وزیرخارجہ مولود جاویش اوگلو نے نیتن یاھو کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
جاویش اوگلو نے کہا کہ نیتن یاھو عصر حاضر کا قاتل ہے اور اس کے ہاتھوں پر ہزاروں نہتے فلسطینیوں کا  خون ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترکی فلسطینیوں کے مجرمانہ قتل عام کےصیہونی جرائم نے نقاب کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ اسرائیل گلیوں اور محلوں میں کھیلتے بچوں پربم باری کرتا اور ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتا ہے۔

Tags: اسرائیلانسانیتترک صدرترکیدہشت گردیرجب طیب ایردوآنسوشل میڈیاصیہونیفلسطینقبرصنیتن یاھووزیرخارجہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.