غزہ (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطین کی ایک مزاحمت تنظیم ’’ تحریک المجاھدین ‘‘ نے خبردار کیاکہ غزہ کی پٹی کی طرف بڑھنے دشمن کا ہر ہاتھ کاٹ ڈالیں گے۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق تحریک المجاھدین کے سیکرٹری جنرل اسعد ابو شریعہ نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کے سامنے شکست کھانےکے بعد منہ چھپانے کی کوشش کررہا ہے۔ اپنی ناکامی چھپانے کےلیے غزہ کی پٹی پر چھپ کر بزدلانہ حملے کیے جا رہے ہیں مگر فلسطین غزہ کی طرف بڑھنے والے دشمن کے ہاتھ کاٹ ڈالیں گے۔
شہید عبدالعزیز ابو شریعہ کی تعزیتی تقریب کےموقع پر جاری بیان میں کیا گیا کہ غزہ کی پٹی میں مجاھدین اور عوام نے مل کر صیہونی دشمن کا پامردی کے ساتھ مقابلہ کیا اور آوی گیڈور لائبرمین کو غزہ کی پٹی سے بے دخلی پر مجبور کیا۔
ابو شریعہ نے کہا کہ اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطینیوں کے قتل عام سے فلسطینی قوم خوف زدہ نہیں ہوگی۔ صیہونی دشمن فلسطینیوں کی مزاحمتی تحریک اور حق واپسی مظاہروں سے خوف زدہ ہے۔