برلن (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) یورپی ملکوں میں مقیم فلسطینیوں کی 17 ویں سالانہ کانفرنس 27 اپریل 2019ء کو ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن کی میزبانی میں ہوگی۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابقص ’’یورپ فلسطین کانفرنس ‘‘ کی منتظم فائونڈیشن نے یورپ میں فلسطینیوں کی نمائندہ کانفرنس کے لیے 27 اپریل 2019ء کی تاریخ جاری کی ہے جبکہ یہ کانفرنس ڈنمارک کے شہر کوپن ہیگن میں ہوگی۔ اس بار کانفرنس کی میزبانی ڈنمارک میں فلسطین فوم کرے گا۔ اس کے علاوہ مرکز برائے حق واپسی، یورپی براعظم میں فلسطینیوں کی حامی تنظیمیں اور دیگر ادارے بھی شرکت کریں گے۔
یورپ میں فلسطین کانفرنس ایک ایسے وقت میں منعقد ہو رہی ہے جب قضیہ فلسطین کو مسلسل حل طلب 70 سال گزر گئے ہیں۔ لمحہ موجود میں فلسطینی قوم کو ماضی کی نسبت زیادہ سنگین چیلنج درپیش ہیں۔ اس وقت دنیا بھر میں 70 لاکھ فلسطینی ھجرت کی زندگی گذار رہے ہیں۔
یورپ میں فلسطین کانفرنس کا انعقاد 2003ء میں کیا گیا تھا۔ پہلی کانرنس لندن میں ہوئی۔ اس کے بعد بلا تعطل یہ کانفرنس یورپی شہروں میں منعقد ہوتی رہی ہے۔ گذشتہ رواں سال یہ کانفرنس اپریل میں اٹلی کے شہر میلانو میں منعقد ہوئی تھی۔