• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

صیہونی زندان میں قید بھائی سے ملاقات کے لیے آئی اردنی خاتون زیر حراست

بدھ 19-12-2018
in عالمی خبریں
0
صیہونی زندان میں قید بھائی سے ملاقات کے لیے آئی اردنی خاتون زیر حراست
0
SHARES
0
VIEWS

عمان (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی فوج جیل میں قید ایک اردنی شہری سے ملاقات کے لیے آئی، اس کی ہمشیرہ کو حراست میں لے لیا۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اردن میں لاپتا اور اسیران کے لیے کام کرنے والی کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صیہونی فوج نے جزیرہ نما النقب کی جیل میں قید ایک شہری سے ملاقات کے لیے آئی اس کی بہن خولہ الزیتاوی کو حراست میں لے لیا۔

کمیٹی کے رابطہ کار فادی فرح نے کہا کہ زیتاوی اتور کے روز اپنے بھائی سے ملنے مقبوضہ فلسطین پہنچی تو اسرائیلی فوج نے اسے جیل میں لیپ ٹاپ لے جانے اور اسرائیل کے خلاف نفرت پر مبنی لٹریچر رکھنے کے الزام میں حراست میں لے لیا۔

خیال رہے کہ خولہ الزیتاوی سات بچوں کی ماں ہیں اور وہ خود بھی سنہ 2014ء میں اسرائیل کی ایک جیل سے رہا ہوئی تھیں۔

ادھر اردنی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد القطارنہ نے کہا کہ تل ابیب میں اردنی سفارت خانہ الزیتاوی کی گرفتاری کے معاملے کی چھین بین کررہی ہے۔ خیال رہے کہ اسرائیلی جیلوں میں اردن کے 21 شہری پابند سلاسل ہیں۔

Tags: اردنیپابند سلاسلحراستسفارت خانہصیہونیفلسطینگرفتاریلیپ ٹاپہمشیرہوزارت خارجہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.