رام اللہ (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیل کی فوجی عدالت نے زیرحراست ایک 17 سالہ فلسطینی بچے کو 35 سال قید اور 10 لاکھ شیکل جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کم عمر فلسطینی لڑکے ایھم ہاسم صباح کو اسرائیلی عدالت کی طرف سے 35 سال قید اور بھاری جرمانہ کی سزا سنائی۔ باسم صباح مقبوضہ بیت المقدس کے قلندیا پناہ گزین کیمپ کے رہائشی ہیں۔
آج منگل کو اسرائیلی عدالت ’’عوفر ‘‘ باسم صباح کو طویل قید اور بھاری جرمانہ کی سزا سنائی۔
تین سال قبل باسم صباح کو اسرائیلی فوج نے گولیاں مارنے اور زخمی کرنے کے بعد حراست میں لیا تھا۔
اس کے کندھے اور بائیں پائوں میں گولیاں ماری گئی تھیں جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا تھا۔
اسرائیلی فوج نے اسے اس کے ساتھی عمر الریماوی سمیت 2015ء کو ایک اسرائیلی فوجی لیفی کو چاقو سے وار کر کے ہلاک کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔