• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 20 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

اسماعیل ھنیہ نے بحران سے نکلنے کے لیے چار نکاتی حل تجویز کر دیا

منگل 18-12-2018
in حماس
0
اسماعیل ھنیہ نے بحران سے نکلنے کے لیے چار نکاتی حل تجویز کر دیا
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک مزاحمت (حماس ) کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے قوم کو درپیش موجودہ بحران کے حل کے لیے چار نکاتی حل تجویز کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حماس ان اہداف کے حصول کے لیے ہرممکن کوشش کرے گی۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس کےسیاسی شعبے کے سربراہ نے ان خیالات کا اظہار غزہ کی پٹی میں منعقدہ جماعت کے 31 ویں یوم تاسیس کے عظیم الشان عوامی اجتماعی سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ جن چار نکات کو موجودہ بحران کے حل کے لیے تجویز کیا گیا ہے وہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مددگا ثابت ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں اندرون فلسطین اور بیرون ملک حماس کی قیادت کا ترجمان اور پوری فلسطینی قوم کا خادم ہوں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ بحران کے حل کا پہلا نکتہ فلسطینی قوم میں مصالحت ہے۔ ہمیں اس وقت ہنگامی حالات کا سامنا ہے اور ان حالات سے نبرد آزما ہونے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ حماس فلسطینیوں میں وحدت کے قیام کے لیے آخری حد تک لچک دکھانے کو تیار ہے۔ ہمیں غزہ اور غرب اردن کا فرق مٹا کر مزاحمت کے ساتھ اپنا تعلق مضبوط بنانا اور ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

اسماعیل ھنیہ نے فلسطین میں تمام جماعتوں پرمشتمل قومی حکومت کی تشکیل کے عمل کوآگے بڑھانا ہوگا۔ حماس فلسطین میں عام انتخابات، پارلیمانی، صدارتی اور بلدیاتی انتخابات کے لیے تیار ہے۔ اسرائیلی دشمن فلسطینیوں کو طاقت سے کچل رہا ہے۔ ایسےمیں اسرائیل کے ساتھ سیکیورٹی تعاون دشمن کے ساتھ قوم کے خلاف مدد تصور کیا جائے گا۔

تیسرا نکتہ بیان کرتے ہوئے انہوں نے فلسطین نیشنل کونسل کا اجلاس بلانے پر زور دیا اور کہا کہ تمام فلسطینی جماعتوں کی موجودگی میں فلسطین نیشنل کونسل کا اجلاس منعقد کرکے اعلیٰ سطحی فیصلےاور ان کی روشنی میں اقدامات کیے جائیں۔

بحران کے حل کے لیے پیش کردہ چوتھے نکتے کے بارے میں بات کرتے ہوئے اسماعیل ھنیہ نےعرب اور مسلمان ممالک کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے پر زور دیا۔

Tags: اسماعیل ھنیہاہدافبحرانتجویزحماسخیالاتغزہفلسطینمصالحتممالکنکاتیہنگامییکجہتییوم تاسیس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.