مقبوضہ بیت المقدس (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی اسیر کا مکان مسمار کرنے کا حکم دیا تھا۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل نداف بادان نے کہا کہ ایک فلسطینی اسیر کا مکان مسمار کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔
عبرانی ٹی وی چینل کے مطابق اسرائیلی فوج نےغرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں یطا میں رہنے والے اسیر خلیل یوسف جبارین کا مکان مسمار کردیا۔
رپورٹ کے مطابق 17 سالہ اسیر خلیل یوسف جبارین کو صیہونی آباد کاروں پر چاقو کے حملے میں حراست میں لیا تھا۔ اس نے ستمبر میں ’’ گوش عتصیون ‘‘ صیہونی کالونی کے قریب چاقو کے حملے میں ایک اسرائیلی فوجی کو ہلاک کردیا تھا۔
حال ہی میں اسرائیلی فوج نے زیرحراست فلسطینی لڑکے کے تین منزلہ مکان کا سروے کرنے کے بعد اس کی مسماری کا طریقہ کار وضع کیا تھا۔اسرائیلی فوج نے مکان میں رہنے والے فلسطینیوں کو وہاں سے نکل جانےکا حکم دیا تھا۔