• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 23 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

صیہونی فوج کا بدترین کریک ڈاؤن، پندرہ روز میں 300 فلسطینی زیر حراست

منگل 18-12-2018
in غزہ
0
صیہونی فوج کا بدترین کریک ڈاؤن، پندرہ روز میں 300 فلسطینی زیر حراست
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے اداروں کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں ماہ کے پہلے وسط میں قابض اسرائیلی فوج نے وحشیانہ کریک‌ ڈاؤن میں 300 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ ان میں دو ارکان پارلیمنٹ بھی شامل ہیں۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطین اسٹڈی سینٹر کے ترجمان ریاض الاشقر نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں گرفتاریوں کا سلسلہ روز مرہ کی بنیاد پر جاری رہا۔ فلسطینیوں کی گرفتاریاں شہریوں کو خوف زدہ کرنے اور اجتماعی سزا دینے کے مترادف ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کے ہاتھوں حراست میں لیے جانے والوں میں تمام شعبہ ہائےزندگی کے شہری شامل ہیں۔ ان میں بڑی تعداد سیاسی رہنماؤں، طلباء، اساتذہ صحافیوں اور بچوں پر مشتمل ہے۔

ان میں دو ارکان پارلیمنٹ 58 سالہ یاسر داؤد منصور اور 52 محمد اسماعیل الطل کو حراست میں لیا گیا۔ داؤد منصور 10 سال اور اسماعیل الطل 11 سال تک صیہونی زندانوں میں پابند سلاسل رہے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے دسمبر کے پہلے پندرہ دنوں میں 27 بچوں کو بھی حراست میں لیا ان میں 14 سال کی عمرکے بچے قصی ، وسام البدوی،منجمد احمد البدوی اور مجدی مرشد عوض شامل ہیں۔

Tags: اسرائیلیانسانی حقوقبچوںپارلیمنٹخوف زدہرپورٹزندانوںزیر حراستفلسطینکریک ڈاؤنگرفتارمترادف
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.