مقبوضہ بیت المقدس (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)اسرائیلی فوجیوں نے بیت المقدس میں ایک فلسطینی لڑکی کو بے دردی سے گولی مار کر شہید کر دیا۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اس فلسطینی لڑکی کی شہادت کے ساتھ گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران غاصب صیہونی فوجیوں کی جارحیت میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد تین ہو گئی ہے۔اس فلسطینی لڑکی نے فلسطینیوں پر صیہونی فوجیوں کی جارحیت سے تنگ آ کر بدھ کی رات صیہونی پولیس اہلکاروں کو زخمی کر دیا تھا جنھیں پھر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
صیہونی فوجیوں نے بدھ سے جمعرات کے دوران دو اور فلسطینیوں کو شہید کر دیا جس کی بنا پر چوبیس گھنٹے کے دوران صیہونی فوجیوں کی جارحیت میں تین فلسطینی شہید ہوئے ہیں جن میں ایک لڑکی شامل ہے۔اس سے قبل دو دسمبر کو ایک فلسطینی نے رام اللہ کے قریب واقع عوفرا کے قریب غاصب صیہونیوں کی ایک گاڑی کو فائرنگ کا نشانہ بنا کر گیارہ صیہونیوں کو زخمی کر دیا تھا۔