مقبوضہ بیت المقدس (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی حکومت کے ایک انتہا پسند وزیر اوری ارئیل کی قیادت میں گذشتہ روز سیکڑوں صیہونی آباد کاروں نے قبلہ اوّل میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی وزیر اور دوسرے صیہونی آباد کاروں کے قبلہ اوّل پر دھاوے کے اسرائیلی فوج اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی جس نے غاصب صیہونی شرپسندوں کو فول پروف سیکیورٹی مہیا کی۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ صیہونی آبادکاروں کی بڑی تعداد نے قبلہ اوّل میں گھس کر اشتعال انگیزسرگرمیوں کا ارتکاب کیا۔
صیہونی آباد کار باب المغاربہ سے قبلہ اوّل میں داخل ہوئے اور کئی گھنٹے تک قبلہ اوّل میں گھومتے اور تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادا کرتے رہے۔
قبل ازیں صیہونی انتہا پسند تنظیموں نے آباد کاروں کو قبلہ اوّل میں گھس ک مقدس مقام کی بے حرمتی کی ترغیب دی تھی اور یہودیوں سے اپیل کی تھی اور یہودیوں سے کہا تھا کہ وہ اتوار کے روز زیادہ سے زیادہ تعداد میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہو کر تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات میں حصہ لیں۔