• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 23 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

محصورینِ غزہ کے لیے ترکی کاساڑھے آٹھ ٹن ادویات کا عطیہ

جمعرات 06-12-2018
in غزہ
0
محصورینِ غزہ کے لیے ترکی کاساڑھے آٹھ ٹن ادویات کا عطیہ
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) ترکی کی جانب سے فلسطین کے محصور علاقے غزہ کی پٹی کے عوام کے لیے 2 لاکھ 70 ہزار ڈالر مالیت کی ساڑھے آٹھ ٹن ادویات کا عطیہ بھیجا ہے۔ ترکی کی جانب سے بھیجی جانے والی ادویات فلسطینی وزارت صحت کے حکام کے حوالے کر دی گئی ہیں۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ترکی کے ہلال احمر کے عالمی پروگرام کے ڈائریکٹر سلجوق اوز ترک نے غزہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ ادویات کا عطیہ ترک صدر طیب ایردوآن اور ہلال احمر کی طرف سے فلسطینیوں کے لیے ایک تحفہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ترکی غزہ کے محصورین کی ہر ممکن مدد جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ ترکی ہلال احمر گذشتہ 9 سال سے غزہ کی پٹی میں اپنی طبی سرگرمیوں میں مصروف ہے۔ اس نے غزہ میں اپنا ایک مستقل دفتر قائم کر رکھا ہے۔ آنے والے دنوں میں ہلال احمر غزہ میں اپنا نیٹ ورک مزید وسیع کرے گا۔

ادھر غزہ میں وزارت صحت کے ڈائریکٹر برائے عالمی تعاون اشرف ابو مھادی نے ترکی کی طرف سے ادویات بھیجنے پر ترک صدر کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ترکی کی طرف سے ادویات کا عطیہ محصور علاقے میں علاج معالجے کے حوالے سے جاری بحران کے حل میں مدد گار ثابت ہوگا۔

Tags: ادویاتترکیڈائریکٹرصحتصدرطبیعطیہعلاجغزہفلسطینمحصورینِمعالجےنیٹ ورکہلال احمروزارت
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.