• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 19 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

لبنانی صدر کی سرحد پر اسرائیلی فوجی آپریشن پر نظر رکھنے کی ہدایت

جمعرات 06-12-2018
in عالمی خبریں
0
لبنانی صدر کی سرحد پر اسرائیلی فوجی آپریشن پر نظر رکھنے کی ہدایت
0
SHARES
0
VIEWS

بیروت (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) لبنان کے صدر میشل عون نے مسلح افواج کو ہدایت کی ہے کہ وہ سرحد پر اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری آپریشن پر گہری نظر رکھیں اور کسی بھی ممکنہ فوجی مداخلت کا منہ توڑ جواب دیں۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق لبنانی صدر کی طرف سے یہ ہدایت ایک ایسے وقت میں دی گئی ہے جب اسرائیلی فوج نے لبنان کی سرحد پر زیرزمین سرنگوں کی موجودگی کا دعویٰ کیا ہے۔ اس دعوے کے بعد صیہونی فوج نے ’’شمال کی ڈھال ‘‘ کے عنوان سے ایک نیا فوجی آپریشن شروع کیا ہے جس میں سرحد پر بنائی گئی سرنگیں مسمار کی جا رہی ہیں۔

منگل کو علی الصباح اسرائیلی فوج کی طرف سے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اسرائیل میں مداخلت کے لیے سرنگیں کھود رکھی ہیں۔صیہونی فوج کے دعوے کے مطابق یہ سرنگیں اسرائیل کے اندر تک کھودی گئی ہیں۔

لبنانی ایوان صدر کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل سے متصل سرحد پرصہیونی فوج کی مداخلت پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔ تازہ پیش رفت کے بعد وزیراعظم سعد الحریری، صدر میشل عون، پارلیمنٹ کے اسپیکر اور آرمی العماد جوزف عون نے ٹیلیفون پر بات چیت کی ہے۔

صدر نے سیکیورٹی اداروں کو تمام صورت حال کا باریکی سے جائزہ لینے اور سرحد پرسیکیورٹی سخت کرنے کا حکم دیا ہے۔ دوسری جانب حزب اللہ نے اسرائیل کے اس الزام کا  تا حال کوئی جواب نہیں دیا ہے۔

Tags: آپریشناسرائیلاسرائیلیپارلیمنٹٹیلیفونحزب اللہسرحدسرنگوںسرنگیںسیکیورٹیصدرصیہونیفوجلبنانیمداخلتمیشل عونہدایتوزیراعظم
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.