جنین (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی عدالت نے کل سوموار کو سابق فلسطینی وزیر برائے القدس امور وصفی قبہا کو دی گئی انتظامی قید میں مزید توسیع کر دی۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج نے چند ماہ قبل وصفی قبہا کو جنین میں البساتین کالونی میں سابق فلسطینی وزیر کے گھر پر چھاپہ مارا اور انہیں گھر سے اٹھا لیا تھا۔
اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) سے تعلق رکھنے والے سابق وزیر کی وصفی قبہا کو اسرائیلی عدالت پانچ ماہ کی قابل تجدید انتظامی حراست کی سزا سنائی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وصفی قبہا کو اسرائیلی جیل سے رہا ہوئے صرف پانچ ماہ ہوئے تھے کہ انہیں دوبارہ حراست میں لے لیا گیا ہے۔ اسیر رہنما کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر بار بار گرفتاریوں اور جیل میں قید رکھے جانے کے باعث کئی امراض کا شکار ہوچکے ہیں۔
انجینیر وصفی قبہاء مجموعی طورپر 15 سال اسرائیلی جیلوں میں قید کاٹ چکے ہیں جس میں زیادہ عرصہ انتظامی قید پر مشتمل ہے۔