مصر اور غزہ کی سرحد رفح پر سرنگ گرنے سے ایک فلسطینی شہید اور تین زخمی ہوگئے- فلسطینی وزارت صحت میں شعبہ ایمرجنسی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر معاویہ حسنین نے اخبارات کو بیان میں کہا کہ
طبی ٹیموں نے منہدم سرنگ کے ملبے سے ایک لاش اور تین زخمیوں کو نکالا ہے- واضح رہے کہ غزہ اور مصر کی سرحد رفح پر سرنگیں گرنے کے واقعات سے 110 فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں- غزہ کی ناکہ بندی کی وجہ سے فلسطینی شہری اشیاء خورد و نوش لانے کے لیے ان سرنگوں کو استعمال کرتے ہیں-