فلسطینی مجلس قانون ساز کے ڈپٹی سپیکرڈاکٹر احمد بحر نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام کبھی دستبرداری قبول نہیں کرے گی- وہ تصفیہ کے نام پر دستبرداری کے منصوبوں کا مقابلہ کرے گی-
غزہ کے بیت لاھیا کیمپ کی بڑی مسجد میں خطبہ جمعہ میں ڈاکٹر احمد بحر نے کہا کہ حماس جہاد جاری رکھے گی- روہ فلسطین کی آزادی کے لیے شہداء پیش کرتے رہے گی- ڈاکٹر احمد بحر نے نماز جمعہ کے بعد شہداء کے گھروں کا دورہ کیا اور انہیں تحائف پیش کیے- انہوں نے ان اراکین پارلیمنٹ کے خاندانوں کا خصوصی طور پر وزٹ کیا جنہوں نے ایک سے زائد شہید پیش کیے- شہداء کے خاندانوں نے ہر قیمت پر مزاحمت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا- دورے کے دوران ڈاکٹر احمد بحر نے متنبہ کیا کہ متعدد گھر ابھی تک تباہ شدہ ہیں- تعمیر نو کی کارروائی انسانی عمل ہے اسے جاری رکھنا بہت ضروری ہے-