• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

صہیونی الزامات پر تبصرہ وقت کا ضیاع ہے: اردگان

بدھ 07-04-2010
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_tayyip-erdogan-turkish-premier-recep

ترکی کے وزیراعظم رجب طیب اردگان نے صہیونی وزیرخارجہ آوی گیڈور لائبرمین کے ان بیانات پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے جس میں اسرائیلی وزیر نے الزام عائد کیا تھا” طیب اردگان معمر قذافی اورھوگو شاویز کے نقش قدم پر چل رہے ہیں”۔

منگل کے روز استنبول میں ایک تقریب کے بعد صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے ترک وزیراعظم نے کہا کہ” لائبر مین جیسے شخص کے بیان پرکوئی بات کرنا وقت کا ضیاع ہے، اس کی اتنی اہمیت نہیں کہ اس کے کسی بیان کو سنجیدگی سے لیا جائے”۔ انہوں نے کہا کہ ترکی کو فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ یہودیوں کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی برداشت نہیں کی جائے گی ، اس کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی وزیرخارجہ نے پیر کے روز اپنے ایک بیان میں ترک وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ” طیب اردگان لیبیا کے صدر کرنل معمر قذاتی اور وینزویلا کے ھوگو شاویزکے نقش قدم پر چل کر اسرائیل کے خلاف پروپیگنڈہ کر رہے ہیں”۔ لائبرمین کے بقول "اردگان ہوبہو وہی کچھ کر رہے ہیں جولیبیا کے معمر قذافی اور وینز ویلا کے ھوگو شاویز کر رہے ہیں”۔

صہیونی وزیرنے کہا کہ اسرائیل کےلیے ترکی مسئلہ نہیں بلکہ طیب اردگان جیسے ترک وزیراعظم مسئلہ ہیں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.