رام اللہ میں سلام فیاض کی غیرقانونی حکومت کی وزارت تعلیم نے ضلع الخلیل کے 40 اساتذہ کو حماس سے وابستگی کی پاداش میں ملازمتوں سے برطرف کر دیا ہے-
وزارت تعلیم کے ذرائع نے مرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا کہ جنوبی الخلیل کے جن 29 اساتذہ کو نکالا گیا انہیں چند روز قبل ہی تعینات کیا گیا تھا مگر سکیورٹی حکام نے ان تعیناتیوں کو روک دیا- ذرائع کے مطابق محمود عباس کی وفادار اسی ملیشیا کے کہنے پر ہی شمالی الخلیل کے ان 11 اساتذہ کو برطرف کردیا گیا ہے جو گزشتہ 3 سال کے دوران تعینات ہوئے تھے- وزارت تعلیم گزشتہ 3 ماہ کے دوران سینکڑوں اساتذہ کو عباس ملیشیا کی تفتیش کے بعد حماس سے وابستگی کے الزام میں نوکریوں سے نکال چکی ہے-