• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

محمود عباس کی عدالتیں سیاسی انتقام کے آئینی جواز کے لیے کوشاں

جمعرات 18-03-2010
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_mahmoud-abbas-pro-israel6 رام اللہ میں قائم فلسطینی اتھارٹی اورمحمود عباس کے زیرانتظام عدالت نے انسانی حقوق کی جانب سے اساتذہ کی سیاسی بنیاد پرسلام فیاض کی حکومت کی طرف سے کی گئی برطرفیوں کو کالعدم قرار دینے اور ان کی بحالی سے متعلق اپلیں مسترد کر دیں۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے ذرائع کے مطابق رام اللہ میں قائم محمود عباس کے زیرانتظام عدالت کے پانچ رکنی بنچ نے انسانی حقوق کے نمائنوں کی دائر کردہ مختلف اپیلوں کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران پانچ سے میں تین ججوں نے فیصلہ دیتے ہوئے قرار دیا کہ سرکاری ملازمین کا کسی سیاسی جماعت کے ساتھ وابستہ ہونا درست نہیں لہٰذا ایسے تمام افراد جن کی برطرفیاں سیاسی وابستگیوں کی وجہ سے کی گئی ہیں وہ درست ہیں۔ واضح رہےکہ حال ہی میں فلسطین میں انسانی حقوق کی مختلف تنظیموں کی جانب سے سلام فیاض کی ہدایت پر حماس سے وابستہ سرکای اساتذہ کی برطرفی کے خلاف عدالت میں اپیل دائر کی گئی تھی۔ جبکہ بعض دیگر شعبوں سے وابستہ افراد کی طرف سے بھی ان کی بحالی کے لیے عدالت میں درخواستیں دی گئی تھیں، عدالت نے تمام درخواستوں کی سماعت کو سمیٹے ہوئے سیاسی بنیاد پر فارغ کیے گئے تمام اساتذہ اور دیگر اہلکاروں کی برطرفی کو درست قرار دیا۔ دوسری جانب فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں نے عدالت کے فیصلے کو ظالمانہ اور محمود عباس کے دباؤ کا نتیجہ قرار دیا ہے۔ فلسطین میں انسانی حقوق کمیٹی کے ڈائریکٹر رندہ سنیورہ نے عدالتی فیصلے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ عدالتیں محمود عباس اور سلام فیاض کی مرضی کے فیصلے کر رہی ہیں، برطرف اساتذہ کی بحالی کی اپیلیں مسترد کیا جاناظالمانہ اقدام ہے، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ محمود عباس کی عدالتیں سیاسی بنیادوں پر انتقام کا نشانہ بنانے کا جواز فراہم کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ روایت چل پڑی ہرآنے والی حکومت دوسری جماعت سے وابستہ افراد کا اپنے ناپسندیدہ افراد کو ملازمتوں سے فارغ کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہو گی۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.