• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 9 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

عالمی یوم القدس کی انٹرنیٹ پر ساتویں سالانہ مہم شروع

منگل 08-09-2009
in فلسطین
0
yom-ul-quds
0
SHARES
0
VIEWS

yom-ul-quds

فلسطین میں انٹرنیٹ پریوم القدس کی ساتویں سالانہ مہم کا آغاز آج سے ہو رہا ہے، یہ مہم القدس ثقافتی دارالحکومت کے زیراہتمام تقریبات کمیٹی کے تحت شروع کی گئی ہے، جو تین روز تک جاری رہے گی۔ مہم میں انٹرنیشنل القدس فاؤنڈیشن سمیت بیت المقدس کے لیے کام کرنے والے دسیوں دیگر تنظیموں کی ویب سائٹس حصہ لیں گی۔

 

مہم میں کئی عالمی شخصیات، علماء اور مفکرین کی ایک بڑی تعداد حصہ لے رہی ہے جن میں عالمی متحدہ علماء بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر علامہ یوسف القرضاوی، القدس انٹرنیشنل فاؤنڈیشن کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹرمحمد اکرم عدلونی اور القدس ثقافتی دارالحکومت کے کی مہم برائے 2009ء کے نگران اعلیٰ ڈاکٹر اسحاق فرحان شامل ہیں۔

اس کے علاوہ مختلف سیاسی اورسماجی تنظیموں کے مندوبین بھی مہم میں بڑھ چڑھ کرحصہ لے رہے ہیں۔ ان میں اخوان المسلمون مصر کے پارلیمانی بلاک کے رکن صبحی صالح، زیتونہ اسٹڈی سینٹر اینڈ کنسلٹیشن کے چیئرمین ڈاکٹر محسن صالح، "العودہ” میگزین کے چیف ایڈیٹر یاسر علی، القدس فاؤنڈیشن کے شعبہ انفارمیشن و سائنس کے ڈائریکٹر ھشام یعقوب، انٹرنیشنل القدس فاؤنڈیشن کے ایگزیکٹر ڈائریکٹر زیاد الحسن، سابق وزیر برائے امور خواتین ڈاکٹر مریم صالح اور حق العودہ تنظیم کے ڈائریکٹر علی ھویدی جیسی اہم شخصیات شامل ہیں۔

انٹرنیشنل القدس فاؤنڈیشن نے اپنی ویب سائٹ پرجاری ایک پیغام میں عالم اسلام اور مسلم نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ القدس کے خلاف جاری صہیونی سازشوں کا توڑ کرنے کے لیے اس مہم میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں۔ القدس کی اصل حقیقت اور مسلمانوں کے اس پرمسلمہ حق کے اس پیغام کو آج سے پوری دنیا میں پہنچا دیں۔ واضح رہے کہ القدس فاؤنڈیشن نے انٹرنیٹ کے ذریعے مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق مہم کا آغاز 2001 میں کیاگیا تھا، جس کے بعد سے اب ہرسال باقاعدگی سے یہ مہم چلائی جارہی ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.