• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

اسرائیل کی کامیابیوں کا وقت گزر چکا: مشیر مصری

منگل 09-03-2010
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

mushir-al-masri-mp-of-hamass-parliamentary-bloc-in-the-plc7 فلسطینی مجلس قانون ساز میں اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے پارلیمانی گروپ ”تبدیلی و اصلاح” کے جنرل سیکرٹری مشیر مصری نے کہا ہے کہ اسرائیل کی کامیابیوں کا وقت گزرچکا ہے۔ مستقبل فلسطینی عوام اور فلسطین کے اصل حقداروں کا ہے۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی ذرائع کی جانب سے غزہ جنگ کے متعلق صہیونی سرکاری معلومات کے جھوٹے ہونے کا اعتراف حماس کی سچائی کا واضح ثبوت ہے۔ اسرائیل نے غزہ جنگ میں معصوم شہریوں کا قتل عام اور سکولوں، یونیورسٹیوں، ہسپتالوں اور رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنا کر کامیابی کے دعوے کیے۔ واضح رہے کہ تل ابیب سے عبرانی زبان میں شائع ہونے والے اخبار ”ہارٹز” کی کالم نگار عمیرہ ھاس نے کہا ہے کہ غزہ جنگ میں اسرائیلی فوج میں ہونے والے نقصانات کے متعلق سرکاری معلومات حقیقت پر مبنی نہیں ہیں۔ اس بات کا اندازہ جنگ میں شریک اسرائیلی فوجی اہلکاروں کے انٹرویو سے ہوتا ہے۔ مشیر مصری نے مزید کہا کہ عمیرہ ھاس کے اس مضمون سے حماس کے ان بیانات کی سچائی ثابت ہوجاتی ہے جو اس نے دشمن کی صفوں میں ہونے والے نقصانات کے حوالے سے دیے ہیں۔ ثابت ہوتا ہے کہ حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کی قیادت میں مزاحمت کاروں نے کس بہادری سے صہیونی جارحیت کا مقابلہ کیا۔ مزاحمت کاروں نے اسرائیل کو اہداف حاصل کیے بغیر الٹے پاؤں واپس لوٹنے پر مجبور کیا۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.