• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

ازھر کے علماء کی جانب سے مسلمان حکمرانوں کی مذمت

منگل 09-03-2010
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

dr-muhammad-mukhtar-al-mahdi-professor-at-al-azhar-university-and-the-head-of-al-jamiyyah-al-shariyyah-in-egypt جامعہ ازھر کے علماء نے مقبوضہ فلسطین میں اسلامی مقدسات پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف خاموشی اختیار کرنے پر ملسلمان حکمرانوں کی مذمت کی ہے۔ مجمع البحوث کے رکن اور الجمعیہ الشرعیہ کے چیئرمین ڈاکٹر محمد مختار مہدی نے مرکز اطلاعات فلسطین کو بیان میں کہا کہ مسجد اقصیٰ کو جو خطرات لاحق ہیں اس حوالے سے مسلمان حکمرانوں کا مؤقف مضبوط نہیں ہیں۔ اسرائیل نے مسجد ابراہیمی اور بلال بن رباح مسجد کو یہودی ورثہ قرار دے دیا، لیکن مسلمانوں میں کوئی ہلچل پیدا نہیں ہوئی، ان کی کمزوری پہلے سے زیادہ واضح ہوگئی ہے۔ محمد مختار مہدی نے مصر کے سرکاری مذہبی ادارے ”الازھر” کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے کہا کہ الازھر ایک دینی ادارہ ہے لیکن کسی معاملے میں جب حکومت متحرک نہیں ہوتی وہ بھی خاموش رہتا ہے۔ محمد مختار مہدی نے کہا ”جب فلسطین کو لاحق خطرات کا احساس ختم ہوگیا تو گویا ہم نے فلسطین کو کھودیا۔ جب مسلمانوں کے اندر قوم پرستی آگئی تو ہم فلسطین سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔” دوسری جانب جامعہ الازھر کی تدریسی کمیٹی نے مسجد اقصیٰ کے نمازیوں پر اسرائیلی جارحیت اور مسجد ابراہیمی اور بلال بن رباح مسجد کو یہودی قرار دیے جانے کے اسرائیلی اعلان پر خاموشی اختیار کرنے پر عرب ممالک کی مذمت کی۔ جامعہ الازھر کی تدریسی کمیٹی کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامی مقدسات کے خلاف اسرائیلی جارحیت پر خاموشی نے دشمن کے مقابلے میں عرب ممالک کی کمزوری کو عیاں کردیا ہے۔ بیان کے مطابق فلسطینی جماعتوں سے جنگ بندی اور اسرائیل سے مذاکرات کرنے کا مطالبہ واضح کرتا ہے کہ صہیونی جرائم کو روکنے کے لیے عرب ممالک مضبوط مؤقف نہیں رکھتے۔ بیان میں مصری حکومت سے قاہرہ میں اسرائیلی سفارت خانے کو بند کرنے، اسرائیل کو گیس کی برآمد روکنے اور مسجد اقصیٰ کی نصرت کے لیے ہنگامی عرب سربراہی کانفرنس کے انعقاد کا مطالبہ کیا گیا۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.