• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

پاپولر کمیٹی کا ناکہ بندی کے 1000 دن پورے ہونے پر کئی تقریبات کا اہتمام

پیر 08-03-2010
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

dr-jamal-al-khudari-the-head-of-the-popular-anti-siege-committee6 غزہ محاصرے کے خلاف پاپولر کمیٹی کے سربراہ اور فلسطینی قانون ساز مجلس کے ممبرجمال الخضری نے کہا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی محاصرے کے ہزار دن پورے ہونے پر ” محاصرے کے 1,000دن اور غزہ کی آزادی”کے عنوان سے کئی تقریبات کا اہتمام کیا جائیگا۔ اتوار کے روز جمال خضری نے ایک پریس کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تقریبات کا آغاز ایک نامعلوم سولجر پلازہ پر1000شمعیں جلاکے کیا جائیگا اور بیت حنون سے اسرائیلی قبضے کے خلاف ایک ریلی بھی نکالی جائیگی ۔ فلسطینی قانون ساز مجلس کے ممبرجمال الخضری نے عرب اور مسلم ممالک سمیت دنیا کے تمام آزادی پسند لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس موقع پر ایسی ہی تقریبات کا اہتمام کریں اورعالمی برادری پر زور دیں کہ وہ اسرائیل کو فوری طور پر غزہ کے ارد گرد غیر قانونی اور غیر انسانی ناکہ بندی ختم کرنے کیلئے دباو ڈالے۔ جمال خضری نے کہا کہ اس محاصرے سے غزہ کے لوگوںکے طرز زندگی پر کا فی منفی اثرات پڑے ہیں۔ تقریباََ دس لاکھ لوگ ریلیف کی اشیاء پر انحصار کررہے ہیںاوراس محاصرے کی وجہ سے 80%آبادی خط غربت سے نیچے زندگی گذارنے پر مجبور ہوئی ہیاسی مناسبت سے عرب انٹرنیشنل سنٹر برائے "موا صلات وقومی یکجہتی” کے سربراہ معن بشورنے عرب اور عالمی انجمنوں،اداروں اور عالمی و قومی شخصیات سے اپیل کی ہے کہ وہ اقصیٰ مسجد،غزہ ،الخلیل اور فلسطینی عوام کے حق میں اور اسرائیل کے وحشیانہ سلوک اور اقدامات کے خلاف آواز اٹھائیں۔ اتوار کے روز ایک پریس بیان میں معن بشورنے عرب اقوام اور دنیا کے آزادی پسند عوام سے اپیل کی کہ وہ عالمی سطح پر فلسطینیوں کے حقوق کے حق میںاور اسرائیلی اقدامات کے خلاف احتجاج کریں ۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایسی تقریبات کا اہتمام کیا جائے جہاں فلسطینیوں کے خلاف جرائم اور ان کے مقدس مذھبی مقامات کے خلاف ان کے اقدامات سے دنیا کو آگاہ کیا جائیگا۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.