• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

اسلامی مقدسات پرحملوں سےمزاحمت کا آتش فشاں پھٹ سکتا ہے: بحر

اتوار 07-03-2010
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

dr-ahmed-bahr-the-first-deputy-speaker-of-the-palestinian-legislative-council-plc1 غزہ میں فلسطینی مجلس قانون ساز کے ڈپٹی اسپیکرڈاکٹر احمد بحرنے اسرائیل کی جانب سے اسلامی مقدسات پرتواتر کے ساتھ کیے جانے والے حملوں پرخبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل مقدس مقامات کے خلاف جنگ پراترآیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین میں مقدسات کو نقصان پہنچا تواسرائیل کو اس کا خمیازہ بھگتا ہوگا۔ ہفتہ کے روزغزہ سے جاری اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر بحر نےکہا کہ مجلس قانون سازقابض اسرائیل کی اسلامی مقدسات کی روز مرہ کی بنیاد پر کی جانے والی بے حرمتی پرخاموش نہیں رہے گی۔ فلسطین میں اسلامی تاریخی مقامات پرحملے دہشت گردی کی بدترین شکل ہے۔ اس دہشت گردی پرعالمی خاموشی بھی قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے وقوع پذیر ہونے والے حالیہ اقدامات مقدس اسلامی مقامات کے خلاف گہری سازش ہیں، جن کا مقابلہ کرنے کے لیے تمام فلسطینی شہریوں ،عرب ممالک اور مسلم امہ کو یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔ ڈاکٹر بحر کا مزید کہنا تھا کہ مقدس مقامات کو نشانہ بنانا اسرائیل کی جنگ ہے اور اس جنگ کا مقابلہ خاموشی سے نہیں کیا جاسکتا ہے بلکہ اس کے لیے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کی موجودہ صورت حال پردنیا کو خبردار رہنا چاہیے کیونکہ اسرائیل نے مقدس مقامات کے بے حرمتی کا سلسلہ جاری رکھا تو مزاحمت کا آتش فشاں پھٹ سکتا جو اپنے ساتھ بہت کچھ بہا کرلے جائے گا۔ ڈاکٹر احمد بحر نے متنازعہ فلسطینی صدر محمود عباس اور ان کی جماعت فتح کو فلسطین کی موجودہ صورت حال اور مقدس مقامات پرحملوں کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ محمود عباس مقدس مقامات پرصہیونی حملے روکنے کے بجائے اسرائیل سے مذاکرات کررہے ہیں۔ ایسے حالات میں اسرائیل سے مذاکرات کی تیار قابض صہیونی ریاست کی دہشت گردی اور اس کے جرائم کی پردہ پوشی کے مترادف ہیں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.