اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل کا دورہ مصر مذاکرات میں حالیہ رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے ہے ان خیالات کا اظہار حماس کے ترجمان سامی ابو زہری نے ہفتے کے روز انٹرویو دیتے ہوئے کیا-
سامی ابو زھری نے مرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا کہ خالد مشعل کی قیادت میں مصر جانے والا وفد جو کہ ہفتہ کو غزہ پہنچا ہے وہ اتوار سے باقاعدہ ملاقاتوں کا آغاز کرے گا جبکہ وہ مصری انٹیلی جنس چیف عمر سلیمان اور دوسرے اعلی حکام سے ملاقات کرے گا-
ابو زہری کا کہنا تھا کہ وفد کے حالیہ دورہ مصر کا بنیادی مقصد فلسطینی مذاکرات میں رکاوٹوں کو دور کرنا ہے اور آئندہ ہونے والے مذاکرات کی راہ ہموار کرتے ہوئے ان کو ماضی میں ہونے والے مذاکرات سے زیادہ سود مند بنانا ہے-