• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

اسرائیلی قیادت پر فرد جرم عائد کرنے کے لیےٹھوس ثبوت موجود ہیں: خلفان

جمعہ 05-03-2010
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

khalfan-tamim-lt-gen-general-commander-of-dubai-police2 دبئی پولیس چیف فریق ضاحی خلفان تمیم نے ایک بارپھر کہا ہے کہ جنوری میں دبئی میں حماس کے راہنما محمود المبحوح کی شہادت میں اسرائیلی انٹیلی جنس ادارے موساد ہی کا ہاتھ ہے اور متحدہ عرب امارات کے پاس اسرائیلی قیادت کے خلاف فرد جرم عائد کرانے کے لیے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔ جمعرات کے روز عرب نشریاتی ادارے "الجزیرہ” کو انٹرویو میں خلفان تمیم نے کہا کہ محمود مبحوح کے پوسٹمارٹم اور ڈی این اے ٹیسٹوں سے حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق ان کے قتل کے پس پردہ صہیونی انٹیلی جنس موساد کے ان ایجنٹوں کا ہاتھ ہے جو مبحوح کے قتل کے دوران دبئی میں موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ مبحوح کے جسم سے حاصل ہونے والے فنگرپرنٹس کو کسی بھی گرفتاری کی صورت میں ملزمان کے ساتھ "میچ” کیا جائے گا۔ خلفان تمیم نے کہا کہ اس میں ذرہ برابر بھی شبہ نہیں رہا کہ مبحوح کے قتل میں موساد ملوث ہے۔ اب تک کی تحقیقات نے ہر پہلو سے اسرائیلی انٹیلی جنس کے ایجنٹوں کے ثبوت فراہم کیے ہیں۔ خود اسرائیلی میڈیا نے بھی مجرموں کو بے نقاب کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے، اسرائیلی میڈیا کی طرف سے مشتبہ افراد کی مزید تفصیلات جار کرکے دبئی پولیس کے تحقیقات میں معاونت کی ہے۔ متحدہ عرب امارات کے پولیس سربراہ نے کہا کہ انہیں حاصل ہونے والی مصدقہ معلومات کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اور موساد کے چیف”مائرڈاگان” نے علیحدہ علیحدہ حماس کے راہنما محمود مبحوح کے قتل کے لیے منصوبے کی منظوری دی۔ واضح رہے کہ آئندہ منگل کو پولیس چیف کی جانب سے متٓحدہ امارات کے اٹارنی جنرل کو اسرائیلی راہنما کی گرفتاری کے لیے احکامات کے اجرا کی سفارش کی جائے گی۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.