• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

عزیز دویک کی مجلس قانون ساز کا اجلاس معطل کیے جانے کی مذمت

منگل 02-03-2010
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

dr-aziz-dweik-the-speaker-of-the-palestinian-legislative-council فلسطینی مجلس قانون ساز کے اسپیکر ڈاکٹرعزیز دویک نے فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے پیر کے روز مجلس قانون ساز کا اجلاس معطل کیے جانےکی شدید مذمت کرتے ہوئے ذمہ داران کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ پیر کے روز رام اللہ میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عزیز دیک نے کہا کہ غزہ اور رام اللہ کے اراکین قانون ساز پر مشتمل پارلیمان کا ہنگامی اجلاس اسرائیل کی جانب سے مسجد اقصیٰ پر حملوں اور اسلامی مقدسات کو یہودی ورثہ قرا ردینے پر بحث کے لیے طلب کیا گیا تھا، تاہم فلسطینی اتھارٹی نے اجلاس معطل کرکے غیر قانونی اقدام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی مجلس قانون ساز کا اجلاس معطل کرنے والے مسئلہ فلسطین، القدس، مسجد اقصیٰ کے خلاف جاری سازشوں اور اسلامی مقدسات کے تحفظ میں سنجیدہ نہیں بلکہ اسرائیل کوجارحیت جاری رکھنے کا موقع فراہم کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر عزیز دویک کا کہنا تھا کہ فلسطین میں اسرائیلی دہشت گردی پر خاموش رہنے والے، القدس، مسجد اقصیٰ، حرم ابراھیمی اور مسجد بلال بن رباح کےایشوز پر زبان بندی کا مظاہرہ کرنےوالے فلسطینی عوام کی نمائندگی کا حق نہیں رکھتے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب یہ بات کھل کرسامنے آ گئی ہے کہ فلسطین میں کون سے عناصر مفاہمت اور مصالحت کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔ انہوں نے استفسار کیا کہ اگر فلسطینی اتھارٹی کے نزدیک مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی، مسجد بلال بن رباح اور مسجد ابراھیمی کویہودی ورثہ قرار دینے کے اقدامات غیر اہم ہیں توہمیں بتایا جائے کہ ان کے نزدیک کس چیز کی اہمیت ہے۔ کیا ان کے اقدامات اسرائیل کی خوشنودی کے لیے نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پارلیمان کا ہنگامی اجلاس طلب کیے جانے کا مقصد مقبوضہ فلسطین ، بیت المقدس اور دیگر علاقوں میں اسرائیلی فوج کے حملوں، مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کے بڑھتے واقعات اور فلسطینی مقدسات اسلامیہ کو یہودی ورثہ قرار دینے پر بحث کرنا اور ان کے تحفظ کے لیے قانونی چارہ جوئی کرنا تھا۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.