• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

جناب سفیر۔۔۔۔ آج کتنے فلسطینی بچے قتل کیے ؟

منگل 02-03-2010
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

gaza-children3 اسپین میں تعینات اسرائیلی سفیر کو ملک کے سینکڑوں بچوں کی جانب سے خطوط موصول ہوئے ہیں جن میں بچوں نے مجموعی طور پر اسرائیلی سفیر سے پوچھا ہےکہ "جناب سفیر صاحب۔۔۔۔ آج کتنے فلسطینی بچوں کو قتل کیا ہے؟”۔ ہسپانوی بچوں کی جانب سے صہیونی سفیرکویہ خطوط ایسے وقت میں موصول ہوئے جبکہ اسرائیل کو یورپ میں فلسطین میں انسانی حقوق کی پامالی پرکڑی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ خطوط موصول ہونے کے بعد میڈریڈ میں متعین صہیونی سفیرکو شدید سبکی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ خطوط میں فلسطین میں اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی، بےگناہ افراد کے قتل عام، بمباری اور معاشی ناکہ بندی کی شدید مذمت کرتے ہوئے تحقیر آمیز سوالات پوچھے گئٓے ہیں۔ یہ سوال” جناب سفیر آج کتنے فلسطینی بچے قتل کیے” تمام خطوط میں عام ہے جبکہ اس کے علاوہ دیگرمطالبات میں فلسطینیوں کا قتل عام روکنے ، تمام فلسطینی بچوں کو آزادی فراہم کرنے کے مطالبات بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ بعض دلچسپ جملے بھی ان خطوط کا حصہ ہیں۔ مثلا” یہودی دولت کے لیے فلسطینیوں کو قتل کر رہے ہیں، یہودیو۔۔۔۔! فلسطینیوں کے لیے فلسطین کی زمین خالی کردو، وہاں چلے جاؤ جہاں تمہارااستقبال کرنے کو کوئی تیار ہو”۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے ذرائع کے مطابق خطوط کی لکھائی سے ایسے لگتا ہے کہ یہ بالکل چھوٹے بچوں نے لکھے ہیں۔ دسری جانب اسرائیلی وزرارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اسپین میں سفارت خانے کو ارسال کیے گئے خطوط ایک طے شدہ منصوبے کا حصہ ہیں، کیونکہ دس سال کی عمرکے بچے اس طرح نہ تو سوچ سکتے ہیں اور نہ ہی اس کا اظہار کر سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ مئی 2009 میں بھی اسرائیلی سفیر پر ہسپانوی شہریوں نے اس وقت حملہ کیا تھا جب وہ ایک فٹ بال کا میچ دیکھنے کے بعد گھر واپس جا رہے تھے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.