فلسطینی مجلس قانون ساز کے ڈپٹی سپیکر ڈاکٹر احمد بحر نے اسرائیلی جیلوں سے 9فلسطینی اراکین پارلیمنٹ کی رہائی کومزاحمت کی کامیابی قرار دیا ہے-
انہوں نے کہاکہ فلسطینی اراکین پارلیمنٹ کے حوصلوں کو پست کرنے اور ان کے عزم کو توڑنے کی اسرائیلی پالیسی ناکام ہوگئی – فلسطینی اراکین پختہ عرم رکھتے ہیں- جن کی طاقت عوام ہے- یہ رہائی آزاد دنیا کے لئے پیغام ہے کہ فلسطینی عوامی نمائندے اپنی عوام شہداء اور زخمیوں کے خون کے وفادار رہیں گے-
واضح رہے کہ اسرائیلی حکومت نے گزشتہ روز فلسطینی مجلس قانون ساز کے 9 اراکین کو 40 ماہ کے بعد رہائی دی ہے- ڈاکٹر احمد بحر نے بین الاقوامی پارلیمانوں ، عالمی اداروں ، انسانی حقوق اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیلی جیلوں سے مزید فلسطینی اراکین پارلیمنٹ کی رہائی کے لئے اسرائیل پر دباو ڈالیں –