
واعد کے ترجمان عبداللہ قندیل نے کہا ہے کہ بعض ذرائع ابلا غ اسرائیلی خفیہ ادارہ ’’شاباک ‘‘سازشوں کو آگے بڑھانے کا حصہ بنا ہوا ہے- شاباک نے اسرائیلی جیلوں میں ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جس کا مقصد فلسطینی سیاسی اسیران کے حوصلے پست کرناہے- وہ جھوٹی خبریں پھیلا کر فلسطینی اسیران پر ذہنی دباو بڑھانا چاہتاہے- تمام ذرائع ابلاغ کو چاہیے کہ وہ احتیاط سے کام لیں- اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کی قیدیوں کے تبادلے کی ڈیل کے متعلق کسی قسم کی معلومات افشاں نہیں کرنا چاہتی – اس کی خواہش ہے کہ ڈیل کی تفصیلات حتی الامکان صیغہ راز میں رہیں تا کہ اسیران کے اہل خانہ پر کسی قسم کا دباو نہ پڑے – بعض ذرائع ابلاغ صرف تجارتی مقاصد کو مد نظر رکھتے ہوئے اسیران کے معاملے پرگفتگو کرتے ہیں –
