• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

اسلامی آثار قدیمہ کویہودیت میں رنگنے کی اجازت نہیں دیں گے: ابو حلبیہ

پیر 22-02-2010
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

dr-ahmed-abu-halabiya-the-rapporteur-of-the-parliamentary-jerusalem-committee2 فلسطینی مجلس قانون ساز کے رکن اور القدس کمیٹی کے مندوب احمد ابو حلبیہ نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے اس بیان کی شدید مذمت کی ہے جس میں صہیونی وزیراعظم نے مسجد ابراھیمی کو مقبوضہ الخلیل شہر کا حصہ قرار دیا ہے۔ اتوار کے روز مرکزاطلاعات فلسطین سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر حلبیہ نے کہا کہ اسرائیل ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت حرم ابراھیمی سمیت تمام فلسطینی اسلامی آثار قدیمہ کو یہودیت میں تبدیل کرنا چاہتا ہے۔ اس سلسلے میں حرم ابراھیمی کو یہودی ثقافتی مرکز میں تبدیل کرنا نہایت خطرناک ہے جس پر کسی صورت میں خاموشی اختیار نہیں کی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ بیت المقدس اور مغربی کنارے میں اسلامی آثار کو یہودیت میں تبدیل کرنا اسرائیل کی 1948ء سے ہی ایک اسٹریٹیجک پالیسی رہی ہے۔ حرم ابراھیمی کو الخلیل کے مقبوضہ علاقوں میں شامل کرنے کا اسرائیلی وزیراعظم کا اعلان اپنے اندر نہایت خطرناک پہلو رکھتا ہے، جس پر فلسطینی عوام، عرب ممالک، عالم اسلام اور دنیا کے تمام آزادی پسند شہریوں کو آواز اٹھانا چاہیے۔ ڈاکٹر ابوحلبیہ نے عرب ممالک اور عالم اسلام کی توجہ فلسطین میں اسلامی آثار کو یہودیت میں تبدیل کرنے کی سازشوں کی جانب مبذول کراتے ہوئے مطالبہ کیا کہ یہودی اور صہیونی سازشوں کے جواب میں ٹھوس اور سخت موقف اختیار کیا جائے۔ واضح رہےکہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے ایک بیان میں الخلیل میں مسجد ابراھیمی اور بیت لحم میں مسجد بلال بن رباح رضی اللہ عنہ کو یہودیوں کے مذہبی آثار قدیمہ کا حصہ قراردیا ہے۔ صہیونی وزیراعظم نے اس سلسلے میں مسلمانوں کے دونوں مذہبی مقامات کو یہودیت میں تبدیل کرنے کے لیے 1500 ڈالر کی فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.